Q.7 غالب کا مشہور مصرعہ مکمل کیجئے: موت سے پہلے آدمی ---- نجات پائے کیوں۔
A. غم سے
B. دکھ سے
C. دل سے
D. سکون سے
Correct Answer) A: غم سے
Description:
Q.8 پہلا عوامی ڈرامہ اندر سبھا کس نے تحریر کیا؟
A. احمد نسیم قاسمی
B. شوکت صدیقی
C. نہال چندر لاہوری
D. امانت لکھنوی
Correct Answer) D: امانت لکھنوی
Description:
اندر سبھا کا شمار اردو کے اولین ناٹکوں میں ہوتا ہے۔ جسےامانت لکھنوی نے واجد علی شاہ کی فرمائش پر ۱۸۵۳عیسوی میں تحریر کیا۔ہندوستان میں ناٹک کا جنم ہوا،اور ناٹک کی روایت ہندوستان میں نہایت قدیم ہے۔اس زمانے میں راگ ناٹک ہندی میں تھا اور اردو کا بول بالاتھا اس لیے اس ناٹک کی ضرورت محسوس ہوئی۔یہ ناٹک اس زمانے کے رواج کے مطابق سیدھا سادہ اور منظوم ہے۔اس ناٹک کا پلاٹ یہ ہے کہ راجہ اندر کے دربار کی رقاصہ سبز پر ی کا دل ہندوستان کے شہزادے گلفام پر آجاتا ہے،وہ کالے دیوے سے کہہ کر اسے بلاتی ہے اور اظہارِ محبت کرتی ہے،شہزادہ اس شرط پر راضی ہوتا ہے کہ وہ اسے راجہ اندر کے دربار کی سیر کرائے،سیر کے دوران دونوں پکڑے جاتے ہیں۔ شہزادے کو قیدکیا جاتا ہے اور پری کو جلاوطن۔اب پری شہزادے کوحاصل کرنے کے لیے کیا کیا جتن کرتی ہےوہ اس ناٹک کا اہم حصہ ہے۔ یہ منظوم ڈراما 830 اشعار پر مشتمل ہے کل 8 کرداروں پر مشتمل ہے اس ڈرامے کا فعال کردار سبز پری ہے اور مرکزی کردار گلفام ہے۔ (ریختہ)
https://www.rekhta.org/ebook-detail/indr-sabha-amanat-lakhnavi-ebooks?lang=ur
Q.9 قواعد کی رو سے روٹی ووٹی میں ووٹی کیا ہے؟
A. مجاز مرسل
B. مہمل
C. کنایہ
D. ابدال
Correct Answer) B: مہمل
Description:
مہمل
ایسے تمام الفاظ جن کے اپنے کچھ معنی نہ ہوں لیکن جب یہ الفاظ کلمہ سے ملیں تو کچھ معنی بناتے ہوں مہمل کہلاتے ہیں۔
یا
ایسا لفظ جس کا اپنا کوئی معنی نہ ہو لیکن ایسا لفظ جوکسی بامعنی لفظ کے ساتھ بات میں خوبصورتی پیدا کرنے کے لیے بولا جائے اُسے مہمل کہتے ہیں۔
مثالیں
پانی وانی، بات چیت، جھوٹ موٹ، سودا سلف، کوڑا کرکٹ وغیرہ
اِن میں وانی، چیت، موٹ، سلف، کرکٹ مہمل ہیں جو کوئی معنی نہیں رکھتے۔
Q.10 فردوس بریں کس کا ناول ہے؟
A. امانت لکھنوی
B. آغا حشر کاشمیری
C. منشی سجاد حسین
D. عبدالحلیم شرر
Correct Answer) D: عبدالحلیم شرر
Description:
فردوس بریں عبد الحلیم شرر کا ایک تاریخی ناول ہے جس میں اسلام کے خلاف فرقہ باطنیہ کی سازشوں کا احوال خوب شرح و بسط سے بیان کیا گیا ہے۔ عبد الحلیم شرر نے اس ناول میں فرقہ باطنیہ کی سرگرمیوں پر تاریخی حوالے سے روشنی ڈالی ہے۔ا س ناول میں کردار نگاری اور منظر کشی بہت عمدہ ہے اور اس کی نظیر کم ہی اردو کے ناولوں میں ملتی ہے۔
Q.11 میاں خوجی کس ناول کا کردار ہے؟
A. فسانہ آزاد
B. مراۃالعروس
C. امراو جان ادا
D. آنگن
Correct Answer) A: فسانہ آزاد
Description:
فسانہ آزاد اردو ناول نگاری کے عہد اولین کا نقش ہے جسے پنڈت رتن ناتھ سرشار کشمیری نے لکھا۔ درحقیقت یہ ناول 1878ء میں لکھا گیا تھا اور شروع میں یہ لکھنؤ کے اودھ اخبار میں "ظرافت" کے عنوان سے قسط وار شائع ہوتا رہا پھر 1880ء میں پہلی دفعہ اسے منشی نول کشور لکھنؤ نے کتابی شکل میں چھاپا۔ یہ کتاب اردو ادب میں کلاسیک کا درجہ رکھتی ہے اور ڈیڑھ سو سال گزرنے کے باوجود مقبول خاص و عام ہیں۔
رتن ناتھ سرشار نے اپنے ناول میں اکثر کرداروں کو مضحک خاکوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے دراصل لکھنوی معاشرے کی برائیوں کو نشانہ تضحیک بنایا ہے۔ ویسے تو ناول کے اکثر کرداروں کی گفتگو اور حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کیا گیا ہے۔ اور فسانہ آزاد کے تقریباً سارے کرداروں سے کوئی نہ کوئی مزاحیہ بات کروائی گئی ہے۔ لیکن مزاح پیدا کرنے کے ليے بالخصوص خوجی کا کردار وضع کیا گیا ہے۔
Q.12 کس شخصیت نے پنجاب یونیورسٹی میں بحثیت مزدور کے کام کیا، اور بعد میں اس کے ممتحن مقرر ہوئے؟
A. حبیب جالب
B. احسان دانش
C. جوش ملیح آبادی
D. حفیظ جالندھری
Correct Answer) B: احسان دانش
Description:
احسان دانش (1914 کاندھلہ - 1982)، پیدائشی نام احسان الحق، اردو کے مقبول شاعر تھے۔ انہوں نے صرف پانچویں حماعت تک تعلیم حاصل کی تھی، اس کے بعد وہ مزدوری کر کے اپنا گذر بسر کیا کرتے تھے۔ احسان دانش نے لاہور آکر شاعری کا آغاز کیا۔
ان کی شاعری قدرت کی اور اس ماحول کی عکاسی کرتی ہے جس میں انہوں نے مزدوری کی۔ چونکہ وہ خو د مزدور تھے اس وجہ سے مزدور اورکمزور طبقہ کے لوگوں کے درد کو محسوس کرتے تھے
ان کی زندگی کے ابتدائی ایام بے حد سخت اور کٹھن تھے، جب انھیں جسم و جان کے رشتے کو برقرار رکھنے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے۔ کبھی انھوں نے مزدوری کی تو کبھی کسی چھاپے خانے میں بطور Ink man کام کیا۔ کبھی باورچی گیری کی تو کبھی چپڑاسی گیری، کبھی راج مزدور کی حیثیت سے کام کیا تو کبھی چوکیداری کی۔ وہ مالی بھی رہے اور قالین بننے والے بھی۔ ایک زمانے میں انھوں نے کتابوں کی ایک دکان پر بطور ہیلپر بھی خدمات انجام دیں اور زندگی کے آخری حصے میں کتب فروشی کو اپنا ذریعہ معاش بنایا۔ اس کج گلاہ نے سب کچھ کیا مگر ضمیر فروشی سے تادم آخر گریز کیا۔
ان کا اصل نام قاضی احسان الحق تھا، مگر علمی دنیا میں ان کی شہرت احسان دانش کے نام سے ہوئی۔
بے شک اﷲ تعالیٰ کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ آخرکار وہ دن بھی آیا جب وہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے اردو کے پیپرز کے ممتحن بنے اور جب وہ چیف ایگزامنر کی حیثیت سے اپنے معاوضے کا چیک لینے کے لیے یونیورسٹی پہنچے تو ان کے پرانے ساتھی مزدور انھیں پہچان گئے اور ان کی اس عظیم الشان کامیابی پر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔
https://www.express.pk/story/475748
Q.13 منو بھائی ایک مشہور کالم نگار، مصنف اور شاعر ہیں۔ ان کا اصل کام کیا ہے؟
A. محمد جاوید قریشی
B. منیر احمد قریشی
C. عبدالرشید قریشی
D. چودھری محمد بخش
Correct Answer) B: منیر احمد قریشی
Description:
منو بھائی اصل نام منیر احمد قریشی (پیدائش: 6 فروری 1933ء– وفات: 19 جنوری 2018ء) پاکستان کے مشہور کالم نویس، مصنف اور ڈراما نگار تھے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے۔ ان کا سب سے مشہور ڈراما سونا چاندی ہے۔ 2007ء میں انہیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
Q.14 ایران میں اجنبی کس شاعر کامجوعہ کلام ہے؟
A. ن م راشد
B. کیفی اعظمی
C. مصطفے زیدی
D. اختر شیرانی
Correct Answer) A: ن م راشد
Description:
ن۔م۔راشد کا دوسرا شعری مجموعہ ’ ایران میں اجنبی‘ (1955) میں شایع ہوا ۔راشد نے اپنے پہلے شعری مجموعے ’ماورا‘ (1942) کی اشاعت سے ہی ادبی دنیا میں اپنی شنا حت قائم کر لی ۔
بالخصوص ایران سے راشد کی وابستگی بہت گہری تھی۔ قیامِ ایران کے دوران راشد نے ایران کی انفرادی اور اجتماعی زندگی اور وہاں کی سیاسی،سماجی، تہذیبی اور معاشی صورتِ حال کو بہت قریب سے دیکھا۔
بہ قول راشد: ’’ایران نے راقم الحروف کے ذہن پر ایک مستقل اثر چھوڑا ہے اور اس ملک کے ساتھ ایک لازوال محبت اور شیفتگی پیدا کردی ہے لیکن ’ایران میں اجنبی‘ جذبات کی اس کشمکش کے تجزیے کی ایک کوشش ہے جو خاص سیاسی حالات نے پیدا کردیے تھے۔ یہ بکھرے ہوئے نقوش اس زمانے کی سیاست کے پردے پر بنائے گئے ہیں۔‘‘
(ایران میں اجنبی۔ ن۔ م۔ ر اشد، ص 143)
ڈاکٹر شاہ عالم، دہلی
Q.15 استاد منگو کا کردار منٹو کے کس فسانے میں ملتا ہے؟
A. کالی شلوار
B. نیا قانون
C. ٹوبہ ٹیک سنگھ
D. ٹھنڈا گوشت
Correct Answer) B: نیا قانون
Description:
سعادت حسن منٹو اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار اور خاکہ نویس گزرے ہیں۔ ان کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ وہ اپنی باریک بیں نگاہوں سے زندگی کی تلخ ، بے رحم سچائی اور حقیقت کو افسانے کا موضوع بنا کر پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر گوپی چند نارنگ اپنی تصنیف ’’جدیدیت کے بعد‘‘ میں سعادت حسن منٹو کے افسانوی ادب کے ضمن میں اپنے خیالات و تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں : ’’منٹو Doxa کا نقاب اسی لیے نوچ پھینکتا ہے کہ وہ اشرافیہ کو ننگا کر سکے۔‘‘ ’’نیا قانون‘‘ سعادت حسن منٹو کا پہلا شاہکار افسانہ ہے ۔منٹو کے یہاں ان کی سیاسی شعور کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔’’ نیا قانون‘‘ بھی اسی نوعیت کا افسانہ ہے، جو ہمیں دعوتِ فکر دیتا ہے۔ ’’استادکوچوان منگو‘‘ اس افسانے کا مرکزی کردار ہے۔
https://www.express.pk/story/177693
Q.16 ابن انشا کا اصل نام کیا تھا؟
A. محمد عنایت حسین
B. محمد بشیر اختر
C. شیر محمد خان
D. محمد وحید خان
Correct Answer) C: شیر محمد خان
Description:
شاعر، مزاح نگار، اصلی نام شیر محمد خان تھا اور تخلص انشا. آپ 15 جون 1927ء کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1946ء میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور 1953ء میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962ء میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈولپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن تھے۔ روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ امروز لاہورکے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکے فکاہیہ کالم لکھتے تھے۔ دو شعری مجموعے، چاند نگر اور اس بستی کے کوچے میں 1976ء شائع ہوچکے ہیں۔ 1960ء میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ (چینی نظمیں) شائع ہوا۔
Q.17 خجستہ گام کی ترکیب کا مفہوم کیا ہے؟
A. منحوس قدم
B. مبارک قدم
C. تیز قدم
D. سست قدم
Correct Answer) B: مبارک قدم
Description:
Q.18 ان میں سے کونسا لفظ ٹھیک ہے؟
A. نراضی
B. ناراضگی
C. نراضگی
D. ناراضی
Correct Answer) D: ناراضی
Description:
ناراضی کے اردو معانی، ناخوشی، خفگی، برہمی، نارضا مندی (ریختہ)
Q.19 نقش برآب ہونا کا کیا مطلب ہے؟
A. خوشامد کرنا
B. جلدی زائل ہونا
C. شہرت پانا
D. ہمیشہ زندہ رہنا
Correct Answer) B: جلدی زائل ہونا
Description:
نقش برآب ہونا اسم کیفیت ہے،جس کا مطلب ہے، ، جلد مٹ جانے والا، بے ثبات، فانی، ناپائیدار، عارضی۔
Q.20 درج ذیل شعر کس کا ہے؟ ، نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
دختر رز ہوگی حلقے میں ہمارے بے نقاب
خلوتی کو اشتیاق انجمن ہو جائے گا
(آتش)
Q.22 محاورہ دھان پان ہونا سے کیا مراد ہے؟
A. فربہ اندام ہونا
B. تیز طرار ہونا
C. دبلا پتلا ہونا
D. کمر بستہ ہونا
Correct Answer) C: دبلا پتلا ہونا
Description:
١ - دھان کے پودے اور پان کی طرح نازک، دبلا پتلا، لاغر، نازک اندام۔
دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ایک پہلوان ہے. دوسرا دھان پان۔
ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'دھان' کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'دھان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٢ء سے "دیوان برق" میں مستعمل ملتا ہے۔
Q.23 درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو، ورنہ طاعت کیلئے کچھ کم نے تھےکروبیاں۔ شاعر کا نام بتائیں۔
A. مرزا غالب
B. خواجہ میر درد
C. میر تقی میر
D. مرزا محمد رفیع سودا
Correct Answer) B: خواجہ میر درد
Description:
Q.24 معیارالشعرا کے مدیر کا نام کیا تھا؟
A. احمد کبیر رفاعی
B. شاہ برہان الدین جانم
C. محمد قلی قطب شاہ
D. منشی شیو نراین
Correct Answer) D: منشی شیو نراین
Description:
Q.25 کس پنجابی شاعر کا کلام سکھوں کی مذہبی کتاب کا حصہ ہے؟
A. وارث شاہ
B. سلطان باہو
C. بلھے شاہ
D. بابا فرید
Correct Answer) D: بابا فرید
Description:
گرنتھ صاحب سکھ مت کی مقدس کتاب ہے۔ گرنتھ پنجابی میں کتاب کو اور صاحب اردو اور عربی میں دوست ساتھی یا مالک کو کہتے ہیں۔ سکھ اسے محض مذہبی کتاب ہی نہیں سمجھتے بلکہ یہ ان کے لیے زندہ گرو کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے اسے گرو گرنتھ صاحب بھی کہتے ہیں۔ گرو ارجن دیو جی نے کوشش کی کہ گرو گرنتھ صاحب مذہبی تعصب سے بالاتر ہو اور پورے پنجاب کی اجتماعی فہم و فراست کا ترجمان ہو۔ اس کا یہ بھی مقصد تھا کہ مروج مذہبی تعصب اور مغلوں کے غیر منصفانہ نظام سے چھٹکارے کے لیے متوازی نظریہ سازی کی جائے۔ اس لیے گرو گرنتھ صاحب کا ایک حصہ بھگت بانی کہلاتا ہے جس میں شیخ بابا فرید شکر گنج، بھگت کبیر اور ہندو سنت سور داس کا کلام شامل ہے۔ بابا فرید کا کلام تو مسلمانوں تک پہنچا ہی گرو گرنتھ صاحب کی وساطت سے ہے۔ اسی روایت کے پیش نظر زمانہ جدید میں بھی بہت سے مسلمان صوفیا (کلام شاہ حسین) کے کلام کی کھوج اور تحقیق بھی سکھ محقق ڈاکٹر موہن سنگھ جیسی شخصیتوں کی مرہون منت ہے۔
Questions per page:
Showing 25-50 of 116 Questions